اہل تصوف پاک فوج کی جرات وبہادر کو سلام پیش کرتے ہیں ، خواجہ غلام قطب الدین

اہل تصوف پاک فوج کی جرات وبہادر کو سلام پیش کرتے ہیں ، خواجہ غلام قطب الدین

لاہور(خبر نگار خصوصی)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی درس تصوف کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل تصوف پاک فوج کی جرات وبہادر کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان میں دہشت گردوں کے حامیوں کو لگام دینے کی بے حدضرورت ہے ۔ دہشت گردوں کی مالی اور اخلاقی سپورٹ فراہم کرنے والوں کو بھی عبرت کا نشان بنانا وقت کی ضرورت ہے وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف 4پاک فوج کے جوانوں کی شہادت 20کڑور عوام کے لیے قابل فخر ہے کیونکہ پاک دھرتی کی خاطر شہادت حاصل کرنا بہت بڑی نعمت ہے شہداء کے خاندان کے دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے لیکن شہداء کی شہادت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گاانہوں نے کہاکہ مجاہد اول اور تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں وکلیدی قائدانہ کردار ادا کرنے والی ہمہ جہت اور ہمہ گیر شخصیت کے انتقال پر گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ ایک عظیم مجاہد سے محروم ہوگئی ہے جسکا خلا ء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے وقف کرنے والا مجاہد اول کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا یہ اس مجاہد کی کاوشوں کا منہ بولتاثبوت ہے کہ بھارت لاکھوں فو جیوں کو کشمیر میں بھیجنے کے باوجو د حریت کے جذبے کو ذرہ برابر بھی سر د نہیں کرپایا انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اس عظیم قائد کے کردار کو اپنے اند ر سمونا باعث فخر گردانے گی۔آپ کی خد مات کا ایسا سنہر ی باب ہے جو کبھی بند نہیں ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1