اعشاریہ 3فیصد ٹرانزیکشن کا نفاذ معیشت کو چائنہ انڈیا سے آگے لے جائے گا، محبوب سرکی

اعشاریہ 3فیصد ٹرانزیکشن کا نفاذ معیشت کو چائنہ انڈیا سے آگے لے جائے گا، محبوب ...

لاہور (پ ر) انجمن تاجران پنجاب کے صدر چودھری محبوب علی سرکی حکومت اور تاجروں کی مذاکراتی کمیٹی کے اہم ممبر نے فیروزپور روڈ کے نائب صدر فاروق حمید بھٹی کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں تاجروں اور حکومت کے درمیان دو دن مسلسل کامیاب مذاکرات کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ود ہولڈنگ ٹیکس 0.6% کی شرح کو کم کرکے 0.3% پورے پاکستان کے تاجروں کو ان کی خواہش کے مطابق مطالبہ مان کر تاجروں کے دل جیت لئے ہیں۔ پاکستان 60 سالہ تاریخ میں حکومت اور تاجروں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والے مذاکرات انتہائی کامیاب رہے۔ صدر انجمن تاجران پنجاب چودھری محبوب علی سرکی نے 0.3% ٹیکس کی شرح مقرر ہونے سے اور فوری طور پر وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان کی طرف سے آرڈیننس جاری کرکے تاجروں سے اپنا کیا گیا وعدوں کی مکمل پاسداری کی ہے۔ انشاء اللہ اب پاکستان کی معیشت انڈیا چائنہ اور کوریا کے برابر ہو جائے گی اور پاکستان کی معیشت کی پٹری کامیابی کی طرف گامزن ہوجائے گی۔ افطار ڈنر سے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر، طاہر محمود بھٹی، حاجی محمد ادریس، خادم حسین اور فاروق حمید بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1