مائیکروسوفٹ 1200 ملازمین کو فارغ کر یگا

مائیکروسوفٹ 1200 ملازمین کو فارغ کر یگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مائیکرو سوفٹ نے اپنے ویب ڈسپلے ایڈورٹائزنگ کے کاروبار کو بند کرکے 1200 ملازموں سے پیچھا چھڑانے کا فیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکروسوفٹ اپنے ویب ایڈورٹائزنگ کے کاروبار کے امور اے او ایل انکارپوریٹڈ اور ایپ نیکسز انکارپوریٹڈ کے حوالے کردے گا جس سے اسے 1200 ملازمین کا اضافی بوجھ نہیں برداشت کرنا پڑے گا۔مقامی کاروباری ذرائع کے مطابق کچھ متاثرہ افراد اے او ایل میں جب کہ کچھ افراد کو ایپ نیکسز میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ چند افراد کو مائیکروسوفٹ میں ہی نئی پوزیشن کی آفر دی جائے گی باقی ماندہ ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -