جاپان : کاروباری اعتماد کے اعشاریوں میں اضافہ

جاپان : کاروباری اعتماد کے اعشاریوں میں اضافہ

جاپان میں کاروباری اعتماد کے اعشاریوں میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا اور کاروباری اعتماد کے اعشاریے ایک سال کی بلند ترین سطح پلس 15 پر پہنچ گئے۔جاپان کے مرکزی بینک کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے دوران بڑے پیداواری اداروں کے اعتماد میں توقعات سے زائد اضافہ ہوا جبکہ ماہرین اقتصادیات نے اس عرصہ کے دوران کاروباری اعتماد کے اعشاریئے پلس 12 کی سطح پر برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

مزید : ایڈیشن 2