آئی ایم ایف نے یونان کونادہندہ قراردیدیا

آئی ایم ایف نے یونان کونادہندہ قراردیدیا

آئی ایم ایف نے قرض واپس کرنے میں ناکامی پر یونان کو نادہندہ ملک قرار دیدیا۔ یونان پہلا ترقی یافتہ ملک ہے جو آئی ایم ایف کا نادہندہ ہوگیا۔آئی ایم ایف کا قرض واپس کرنے کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔ یونان کو آئی ایم ایف کو قرض کی ڈیڑھ ارب یورو کی قسط اداکرنی تھی۔ واپسی کی معیاد بڑھانے کی درخواست آئی ایم ایف کے بورڈ نے مسترد کردی اور اسے نادہندہ قرار دے دیا۔آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب یونان کو بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی نیا قرض جاری کیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 2