برطانیہ میں شیل گیس کی صنعت کو دھچکا

برطانیہ میں شیل گیس کی صنعت کو دھچکا

برطانیہ میں مقامی حکام کی جانب سے ڈرلنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث شیل گیس کی صنعت کو دھچکا پہنچا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق توانائی کمپنی کوارڈریلا کی جانب سے لنکا شائر کے علاقے میں ڈرلنگ شروع کرنے کے خلاف ماحول کے لئے کام کرنے والے کارکنوں اور مقامی آبادی نے مزاحمت شروع کردی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس صورتحال سے مایوسی ہوئی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2