جون میں قومی نظام کو 4ارب یونٹ بجلی فراہم

جون میں قومی نظام کو 4ارب یونٹ بجلی فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واپڈا کے پن بجلی گھروں نے جون 2015 ء میں قومی نظام کو 3 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی بجلی مہیا کی۔ بجلی کی یہ مقدار جون 2014 ء کے مقابلے میں 54کروڑ 90 لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔ 2 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ یونٹ بجلی (52 فی صد)اکیلے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے حاصل ہوئی۔اس بجلی کی پیداواری لاگت محض 92 پیسے فی یونٹ ہے۔ سب سے زیادہ بجلی 27 جون کو پیدا ہوئی جوکہ 13 کروڑ 80 لاکھ یونٹ رہی۔واپڈا کی پن بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 7 ہزار میگاواٹ ہے اور واپڈا ہر سال قومی نظام کو اوسطاً 30 ارب یونٹ کم لاگت پن بجلی فراہم کرتا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -