سمندری خوراک کی برآمد نہ بڑھ سکی
یورپی یونین کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے باوجود ملک سے سمندری خوراک کی برآمد نہ بڑھ سکی، رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 4فیصد سے زائد کمی ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک مچھلی اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات ایک لاکھ تیس ہزار ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات ایک لاکھ چھتیس ہزار ٹن تھی ۔ آبی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو بتیس کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔