ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کی تجویز
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ری کنڈیشن گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہونی چاہیے کیونکہ یہ چور دروازہ ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے۔ ری کنڈیشن گاڑیوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں کا موقف ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کی جو گنجائش پیدا ہوتی ہے اس کو ری کنڈیشن گاڑیاں فل کر رہی ہیں، اس لیے نئی سرمایہ کاری کا کوئی جواز نہیں۔