کمشنر،ڈی سی او دفاترمیں ریونیو عملہ پر افسروں کے نام پر عیدی وصول کرنیکاالزام

کمشنر،ڈی سی او دفاترمیں ریونیو عملہ پر افسروں کے نام پر عیدی وصول ...

 لاہور(اپنے نمائندے سے)عیدی مہم کی شروعات،کمشنر آفس کی سیٹلمنٹ برانچ،ڈی سی او آفس اور اے ڈی سی آر کے دفتر کا سٹاف متحرک ہو گیا ،پٹواریوں ،قانگواور ریونیو افسران کی پیشیاں لگا دیں گئیں ،قطاروں میں کھڑا ریونیو سٹاف اعلیٰ افسران کے نام پر موصول کی جانے والی عیدی،مجبورٗ خوف کے مارے دینے کی پابندی کرنے لگا،مبینہ طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی عیدی مہم کے نام پر شیطانی کھیل شروع کر دیا گیا ،کمشنر آفس کی سیٹلمنٹ برانچ میں تعینات سٹاف نے عید ی اکٹھی کرنے میں سب کو مات دے دی سپریٹنڈنٹ سیٹلمنٹ برانچ ،کمشنر آفس، نظارت برانچ کمشنر آفس اور ڈی سی او بجٹ برانچ پر تعینات بااثر اہلکار انور ساجد کی جانب سے بھی ریونیو افسرا ن سے بڑے پیمانے پر عیدی اکھٹی کئے جانے کی مبینہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں نام ظاہر نے کرنے کی شر ط پر ریونیو افسران کی کثیر تعداد اور متعدد قانگو نے آگاہی دی ہے کہ کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل تمام ریونیو افسران سے باوضو حلف لیں حقیقت عیاں ہو جائے گی کہ کس کس ریونیو آفیسر قانگو اور پٹواری نے ڈر ،خوف اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے �آ گے سر جھکا یاہے اور کتنے پیسے متعلقہ اہلکار کو مجبوری میں عیدی کے نام پر دیئے ہیں اس طرح ڈی سی او برانچ کے شہبا ز نامی اہلکار نے بھی اپنی سابقہ روایات کو بحال رکھتے ہوئے پچھلے سال کی طرح عیدی اکھٹی کرنے کے لئے اپنے پرائیویٹ اہلکار وں کو آزاد چھوڑ رکھا ہے جبکہ اے ڈی سی آر آفس کا تو نام ہی کافی ہے اس حوالے سے تمام اعلیٰ افسران سمیت اے ڈی سی آر کے پاس بھی عیدی اکھٹی کرنے والے اہلکاروں کی تمام تر اطلاعات پہنچ چکی ہیں تاہم خاموشی سے اس عمل کو جاری رکھا جا رہا ہے کمشنر ،ڈی سی او اور اے ڈی سی آر آفس میں ہونے والی پیشیاں اور حاضریاں بھی عیدی وصولی کا نتیجہ ہیں ریونیو ماہرین کا کہنا ہے کہ رشوت وصولی اور کرپشن کے خلاف کئے جانے والے ادارے محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈی جی انور رشید اور ڈائریکٹر لاہور طارق محمود کو فور ی طور پر اس کر پشن کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتأ کرنی چاہئے اور اس کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرناچاہئے دوسری جانب کمشنر آفس کے انور ساجد ،شہباز اور اے ڈی سی آر آفس میں تعینات اہلکاران نے رشوت وصولی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور ان الزمات کو جھوٹا قرار دیا ہے ،اگر محکمہ اینٹی کرپشن اس معاملے کی تحقیقات کر تا ہے تو تمام الزامات کی سچائی اور غلط بیانی کا عید سے قبل ہی معاملہ حل ہو سکتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1