چیف سیکرٹری پنجاب کا واسا ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کارکردگی کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری پنجاب کا واسا ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کارکردگی کا جائزہ لیا

 لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل، مون سون پلان کا جائزہ لینے اچانک واسا کے ہیڈ آفس پہنچ گئے اگرچہ اتوار کی ہفتہ وار چھٹی تھی مگر ایم ڈی واسا نصیر چودھری سمیت پورے سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر پایا اور سڑکوں پر افسر اور عملہ ڈیوٹی پر بھی موجود تھے،چیف سیکریٹر ی واسا کے ہیڈ آفس پہنچے تو سیدھا واسا کے مرکزی شکایات سیل اور مانیٹرنگ سیل گئے وہاں بھی عملہ الرٹ پایا جس پر اعلیٰ انتظامات کرنے پر چیف ایکریٹری خضر حیات گوندل نے واسا کے ایم ڈی نصیر چودھری سمیت ان کے پورے عملے کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور میں رات بھر ہونے والی بارش کے شروع ہوتے ہی واسا کے ایم ڈی نصیر چودھری سمیت پورا سٹاف اور افسران ڈی ایم ڈی ڈائریکٹرز ،ایکسینزاور ایس ڈی اوز اپنے اپنے عملے کے ہمراہ سڑکوں پر پہنچ گئے اور انہوں نے صبح ہونے سے پہلے تک شہر کی سڑکوں پر جمع نکلوا دیا لکشمی چوک سے بھی جمع پانی نکال دیا گیا تھا ۔ایم ڈی سمیت دیگر افسروں نے سحری سڑکوں پر کی اور سیدھے اپنے اپنے دفاتر پہنچ گئے ۔اتوار کی دوپہر چیف سیکریٹری خضر حیات گوندل نے بھی اطانک شہر کا دورہ شروع کر دیا اور سڑکوں پر پانی جمع نہ پا کر شیف سیکریٹری واسا نے ہیڈ آفس پہنچ گئے چیف سیکریٹری واسا آتے ہی سیدھا واسا کے مرکزی کمپلینٹ سیل پہنچ گئے واساکی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف سیکریٹری نے واسا کی طرف سے مون سون کی بارشوں سے نپٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ایم ڈی کو اعلیٰ انتظامات کرانے پر شاباش دی ۔اس موقع پر ایم ڈی نصیر چودھری نے چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل کو بریفنگ بھی دی ۔ایم ڈی نے چیف سیکریٹری کو بتایا کہ شہر کے نشیبی علاقوں اور ایسے علاقے جہاں ممکنہ طور پر بارش کا پانی جمع ہونا ہے وہاں 35 مقامات پر ایمرجنسی سیل قائم کیے گئے ہیں جہاں 24گھنٹے عملہ موجود رہے گا ایسے علاقے جہاں زیادہ بازش ہونے کی صورت میں بازش پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے ایسے 59مقامات پر دی وائرنگ سیٹ لگائے گئے ہیں اور عملہ 24گھنٹے تین شفٹوں میں وہاں فرائض سر انجام دے گا ایم ڈی نے چیف سکریٹری کو مزید بتایا کہ شہر کے 9ٹی ایم ایز کو 115 پانی نکالنے کے لیے پمپس سیئے گئے ہیں واسا نے پی ایچ اے کو بھی 8 اور کنٹونمنٹ بورڈ کے لیے 4پمپس تیار رکھے ہیں جو وہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت لے سکتے ہیں ۔ایم ڈی نے کہا کہ مون سون کے دوران واسا میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور ہر قسم کی چھٹیاں بند ہیں اضافی عملہ بھی ورک چارج پر رکھا گیا ہے محکمہ مومیات سے 24گھنٹے رابطہ رکھا جا رہا ہے ۔بارش کی اطلاعات سے قبل ہی الرٹ کر دیا جاتا ہے ۔چیف سیکریٹری نے ایم ڈی کی بریفنگ کو سراہا اور انہیں دو مرتبہ شاباش دی اس موقع پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ عوام کی خدمت کر اپنا مقصد بنا لیں مون سون کے دوران کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1