سٹی اسٹیٹ اینڈ بلڈر کی طرف سے فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کراچی لگژری اینڈ سٹینڈرڈ اپارٹمنٹس کی پی سی لاہور میں تعارفی تقریب ،ڈیلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)DHA کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اینڈ بلڈر سٹی اسٹیٹ اینڈ بلڈر کی کراچی فضائیہ ہاؤسنگ سکیم میں لگژری اینڈ سٹینڈرڈ اپارٹمنٹ کی تعارفی تقریب کا انتظام پی سی لاہور میں کیا گیا سٹی اسٹیٹ کے سرمد جان ،طیب چودھری ،طالب چودھری نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ اپارٹمنٹ کے بارے میں پراجیکٹ کے چیف ارکٹیکٹ حفیظ حسینی، ظفر یٰسین نے بریفنگ دی۔ سرمد جان نے بکنگ اور آنے والے وقت میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔