میانمار ،آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت اتخابات میں حصہ لے گی

میانمار ،آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت اتخابات میں حصہ لے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ینگون (این این آئی) میانمار کی جمہوریت پسند رہنماء اور نوبل انعام یافتہ سیاستدان آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت رواں سال نومبر میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں شریک ہو گی۔رپورٹ کے مطابق میانمار میں عام انتخابات رواں سال 8 نومبر کو ہونگے،سوچی کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی گزشتہ 25 سال میں پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیگی۔ آنگ سان سوچی نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان پارٹی اجلاس کے بعد ملک کے انتظامی دارالحکومت نپ یادیو میں اپنی رہائشگاہ پر ایک نیوز بریفنگ کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس میں سوچی نے واضح کیا کہ انتخابات جیتنے کے بعد دستور میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جانتی ہے اسے صدارتی انتخابات میں شریک ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -