مقبوض بیت المقدس، اسرائیلی پولیس نے پتھراؤ کے الزام میں فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا

مقبوض بیت المقدس، اسرائیلی پولیس نے پتھراؤ کے الزام میں فلسطینی نوجوان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر مبینہ طورپر ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس نے ہفتے کی شام العیسویہ کے مقام سے ایک 17سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔ اس پرایک فوجی چوکی پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی لڑکے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بیت المقدس میں تل فرنسیہ نامی یہودی کالونی کے قریب ایک فوجی مرکز پر سنگ باری کررہا تھا۔ تاہم سنگ باری سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے راس العامود کے مقام پر بھی یہودیوں پر پٹرول بموں سے بھی حملے کئے تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -