ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی

ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی

ویانا(آئی این پی )ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کی نئی ڈیڈ لائن(آج ) پیر کوختم ہوگی۔ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کی نئی ڈیڈ لائن تیرہ جولائی مقرر کی گئی ۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے ڈیل پر اٹھانوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ جوہری معاہدے کے لیے تیس جون ، سات اور نو جولائی کے بعد یہ چوتھی ڈیڈلائن ہے۔ مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کاکہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم ہے۔۔ انکا کہنا ہے کہ امریکا سپر پاورہونے کے ناطے تکبر سے کام لے رہا ہے۔

اسے لچک کا مظآہرہ کرنا ہوگا تب ہی مثبت معاہدہ تشکیل پایا جاسکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر