تمام مساجد کے آئمہ کرام فوجیوں کیلئے دعاؤں میں وقت مخصوص کریں، سعودی حکومت کی ہدایت
ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے تمام مساجد کے آئمہ کرام کو سرحدوں پر فرائض سرانجام دینے والے فوجیوں کیلئے دعاؤں میں وقت مخصوص کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی طرف سے تمام مساجد کے آئمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے تعینات سعودی فوجیوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں بالخصوص دعائے قنوت میں ان کا خصوصی طور پر ذکر کیا جائے۔ اس مقصد کیلئے وزارت کے برانچ ڈائریکٹروں کوخصوصی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔