شام کے 50 مسیحی خاندان سیاسی پناہ کیلئے پولینڈ پہنچ گئے

شام کے 50 مسیحی خاندان سیاسی پناہ کیلئے پولینڈ پہنچ گئے

دمشق (این این آئی) شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ 50 مسیحی خاندان سیاسی پناہ کیلئے پولینڈ پہنچ گئے ہیں۔میڈیا اطلاعات کے مطابق مسیحی خاندان خصوصی طیارے کے ذریعے بیروت سے وارسا پہنچے۔پولش حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں ان مسیحی خاندانوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔

مزید : عالمی منظر