اسرائیلی جیلوں میں قید 1075 فلسطینیوں کی میٹرک کے امتحانات میں شمولیت

اسرائیلی جیلوں میں قید 1075 فلسطینیوں کی میٹرک کے امتحانات میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ (این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے سربراہ عیسیٰ قراقع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل 1075 فلسطینیوں نے سال 2015 ء کے دوران میٹرک کے امتحانات دیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ رواں سال اسرائیلی جیلوں میں قید امتحانات میں حصہ لینے والے فلسطینیوں کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 2014 ء میں 600فلسطینی قیدیوں نے میٹرک کے امتحانات دیئے تھے۔عیسیٰ قراقع نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی اتنی بڑی تعداد کا میٹرک کے امتحانات میں حصہ لینا قابل تحسین کوشش ہے۔

اگرچہ 2009 ء میں صہیونی حکومت نے قیدیوں کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرتے ہوئے انہیں امتحانات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔ تاہم پچھلے سال بڑی تعداد میں اسیر طلباء اور طالبات نے نہ صرف امتحانات میں حصہ لیا بلکہ شاندار نمبروں کیساتھ کامیابی بھی حاصل کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -