خوش قسمت ترین بچہ ،انڈونیشین خاتون کے ہاں مسجدالحرام میں بیٹے کی پیدائش

خوش قسمت ترین بچہ ،انڈونیشین خاتون کے ہاں مسجدالحرام میں بیٹے کی پیدائش

مکۃ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کتنے ہی ایسے مسلمان ہیں جو عمر بھی خانہ کعبہ کی زیارت کو ترستے ہیں لیکن آپ اس بچے کی خوش بختی پر رشک کریں گے جس کی آنکھ ہی مسجدالحرام میں کھلی۔سعودی اخبار ’’سبق‘‘ کے مطابق انڈونیشیا کی ایک خاتون جو عمرے پر مکۃ المکرمہ میں موجودتھی کہ وہاں اس نے مسجدالحرام میں بیٹے کو جنم دے دیا۔ انڈونیشیئن خاتون مسجدالحرام میں عبادت میں مشغول تھی کہ اس دوران دردِ زہ میں مبتلا ہو گئی، سعودی حکومت کی طرف سے مسجدالحرام میں متعین کی گئی خواتین میڈیکل ٹیم کی ڈاکٹروں نے اس خاتون کو زچگی کے عمل میں مدد دی۔ میڈیکل ٹیم کی ایک ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ یہ ایک آسان کیس تھا، بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔

مزید : صفحہ آخر