جوہری پروگرام پر مذاکرات کی کامیابی ایران کی کامیابی ہو گی: ایرانی صدر

جوہری پروگرام پر مذاکرات کی کامیابی ایران کی کامیابی ہو گی: ایرانی صدر

تہران(آن لائن) ایرا نی صدر صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان آسٹریا میں ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے پر جاری مذاکرات اگر کامیاب ہوئے تو یہ اس بات کی دلیل ہو گی کہ ایران نے ایک سیاسی مسئلہ مذاکرات اور منطقی طور پر حل کیا اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تب بھی دنیا کو علم ہو جائے گا کہ ایرانی قوم منطقی ہے۔ ایران نے کبھی مذاکرات کی میز کو نہیں چھوڑا اور ہمیشہ درست جواب دیا۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان آسٹریا میں تہران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر