عید سپیشل ٹرینلاہور سے کراچی صرف200 مسافرلے کر روانہ

عید سپیشل ٹرینلاہور سے کراچی صرف200 مسافرلے کر روانہ

لاہور(خبر نگار خصوصی) ریلوے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی عید سپیشل ٹرینوں میں مسافروں کی کم تعدادکوئی غیر معمولی بات نہیں۔ہفتے کے روز کراچی سے سپیشل ٹرین 200مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی لیکن راستے میں دیگر شہروں سے بھی مسافروں کی بکنگ تھی، یوں اس ٹرین سے کل 700 مسافروں نے استفادہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور سے کم مسافروں کے باوجود کراچی کیلئے ٹرین چلانا اس لیے ضروری ہے کہ یہ ٹرین کراچی جائے گی تو وہاں سے زیادہ تعدادمیں مسافروں کو لے کر آئے گی۔

عید سپیشل ٹرین

مزید : صفحہ آخر