مخالفین کو ایسی عبرتناک شکست دینگے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ،اعجاز چوہدری

مخالفین کو ایسی عبرتناک شکست دینگے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے این اے 127کے مرکزی دفتر میں سابقہ ناظم یوسی 225ملک صادق اور عوامی تحریک کے رہنما و سابقہ کونسلر حاجی اکرام ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور پی پی 153کی مختلف یوسی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے اجلاس کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی کیمپین زور و شور سے چلائیں گے کارکنان ڈور ٹو ڈور اپنے چئیرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے کارکنوں کو نچلی سطح پر متحرک کیا جا رہا ہے، پارٹی میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ، این اے 127کی تمام یونین کونسل میں مضبوط پینل کے ساتھ پی ٹی آئی میدان میں اتریں گی اور مخالفین کو عبرت ناک شکست ہو گی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے امیدواران کو عوام کی طاقت سے ایسی شکست دیں گے ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔ اجلاس میں رانا طارق جاوید، عثمان صدیقی ، منفر گوندل ، متھاسے خان، محسن کمال ، نوید احمد، محمد سلیم ، یوسف خان ، حاجی عثمان ، چوہدری ریاض ، میاں اختر ، مہر راشد، میا ں جمال دین ، عمران ، خرم بٹ ، سیٹھ سلیم ، تنویر ، ذوالفقار ایڈوکیٹ، شاذیہ خان، سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور خواہش مند امیدواران نے شرکت کی ۔
نسلیں

مزید :

صفحہ آخر -