بڑے شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ18 روڈ سیفٹی ٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ بنا ئے ہیں، سلیم بھٹی

بڑے شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ18 روڈ سیفٹی ٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ بنا ئے ہیں، سلیم ...

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی کی ہدایات پر سنٹرل زون نے اپنے تمام اہم اور بڑے شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ18 روڈ سیفٹی ٹر یننگ انسٹیوٹ بنا ئے ہیں۔ جو مکمل طور پر فنکشنل ہیں جن سے ٹریفک ڈسپلن میں بہتری کے علاوہ ڈرائیورز کو نہ صرف پیشہ ورانہ تربیت حاصل ہور ہی ہے بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی انکو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے ۔ ان خیالات کا ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے روڈ سیفٹی ٹر یننگ انسٹیوٹ کی کارکردگی کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا قومی شاہرات کے حالیہ بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس میں روڈ سیفٹی کی اہمیت میں بہت اضافہ ہو چکا ہے ۔ٹریفک حادثات اور محفوظ روڈ سیفٹی کلچر میں اضافہ کرنے کے لیے جدید ترین بنیادوں پر ریسرچ کی ضرورت ہے ۔تاکہ روڈ سیفٹی مسا ئل کی نشاندہی کر کے قو می شاہرات پر محفوظ روڈ سیفٹی کلچر میں اضافہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ اور انہی بنیادوں پر سنٹرل زون نے تمام اہم شہروں جن میں لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ،سا ہیوال ، پاکپتن ، بہاولنگر ،مظفر گڑھ ، لیہ ، خانیوال ، ملتان ، بہاولپور ، لودہراں مض ، راجن پور اور رحیم یار خان میں سٹیٹ آف دی آرٹ روڈ سیفٹی ٹر یننگ انسٹیوٹ بنائے ہیں ۔۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہاسنٹرل زون میں موجود 18 روڈ سیفٹی ٹر یننگ انسٹیوٹ سے 159 کورسز میں3820 افراد تربیت حا صل کر چکے ہیں جبکہ 360 کی ٹریننگ جاری ہے ۔

مزید : صفحہ آخر