ریسکیو1122 کیلئے چندہ مانگناحکومت کی نااہلی ہے ، پرویزالٰہی

ریسکیو1122 کیلئے چندہ مانگناحکومت کی نااہلی ہے ، پرویزالٰہی

لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران پاکستان سنی تحریک گوجرانوالہ کے صدر و دیگر عہدیداروں اور اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت رہنماؤں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ، پرویزالٰہی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہمارے دور میں مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی تھیں اور ہر عام و خاص کیلئے ریسکیو 1122 کو قائم کر کے اسے احسن طور پر چلایا جا رہا تھا لیکن موجودہ حکومت ہم سے بڑھ کر سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے 1122 کو چلانے کیلئے چندہ کی بھیک مانگ رہے ہیں اور اب سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیکہ پر دینے کیلئے نیلامی کے اشتہار دے رہے ہیں جو کہ ان نمائشی حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کینٹینیں ٹھیکے پر دی جاتی ہیں لیکن یہ کیسی حکومت ہے جو پورے پورے ہسپتال ٹھیکے پر دے رہی ہے اور اس غیرآئینی اقدام پر بھی اپنی واہ واہ کے ڈھول بجا رہی ہے حالانکہ وہ اس طرح عوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر