داعش نے قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

داعش نے قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

قاہرہ (این این آئی) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اطالوی قونصل خانے کے باہر ہونیوالے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے جبکہ قونصل خانے کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ رپورٹ کے مطابق داعش سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دیئے گئے پیغام میں قونصل خانے جیسے مقامات سے دور رہنے کی ترغیب کی گئی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایسے مقامات داعش کے نشانے پر ہیں۔ادھر اطالوی وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں کوئی بھی اطالوی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

مزید : عالمی منظر