تائیوان اور چین کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اورموسلا دھار بارش

تائیوان اور چین کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اورموسلا دھار بارش

بیجنگ (آئی این پی)تائیوان اور چین کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان،اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق تائیوان اور چین میں اسکول بند کر دئیے گئے،تائیوان سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، تائیوان کے دارالحکومت تائی پے،نیو تائی پے،کیلونگ میں شدید بارشوں اورتیزہواؤں کے باعث تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا ۔دوسری جانب مشرقی چین کے صوبے زوشان،شنگھائی،زیانگ زنگ،ننگابو،ڑیانگ شان کاو نٹی ،ڑیانگشو،فوجیان میں شدید بارشوں کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔

چینی میٹرولوجسٹ کے مطابق آج بھی مشرقی چین میں بارشوں کا امکان ہے ۔

مزید : عالمی منظر