بیرون ممالک سے ڈی پورٹ 53افراد کی سپیشل انویسٹی گیشن سیل حوالگی

بیرون ممالک سے ڈی پورٹ 53افراد کی سپیشل انویسٹی گیشن سیل حوالگی

لاہور(زاہد علی خان)ایف آئی اے نے گزشتہ چھ روز کے دوران بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے 53افراد کو سپیشل انویسٹی گیشن سیل کے حوالے کر دیا ہے،ایف آئی اے کے ایک افسرنے بتایا کہ تمام افراد غیر قانونی طور پر گئے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا اور ان ممالک میں انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا اور انہوں نے تفتیش کے دوران انتظامیہ کو بتایا کہ وہ فی کس 9سے13لاکھ دیکر غیر قانونی طور پر ان ممالک میں گئے تھے انہوں نے ایف آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد کو بتایا کہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کو نوکریاں بھی دلوائی جائیں گی مگر یہ وعدہ پورا نہ ہو ا اور وہ ان ممالک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے جن کو مقامی پولیس نے گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ۔انہوں نے بتایا کہ انسانی سمگلروں کے ایک گروہ نے ان سے 40لاکھ روپے مزید لیکر انہیں یورپ بھجوانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو پور ا نہ ہو سکا اور اس سے پہلے ہی وہ پکڑ لیے گئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے علاوہ انسانی سمگلروں کے 6مختلف گروہ اٹلی،یونان میں کام کر رہے ہیں اور ان کے کارندے پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنیوالوں کو ملازمتوں اور حفاظت کا لالچ دے کر انہیں اٹلی اور یونان اور ساؤتھ افریقہ بھجواتے ہیں،خواجہ حما د نے مزید بتایا کہ ان افراد کی نشاندہی پر بھر پور آپریشن شروع کیا جا رہا ہے اور انسانی سمگلروں کے اس گروہ کو گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا۔

ڈی پورٹ

مزید : صفحہ آخر