پشاور،قراقرم ہائی وے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا

پشاور،قراقرم ہائی وے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا

پشاور(این این آئی) ہزارہ پولیس نے قراقرم ہائی وے پر دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔آر پی جی سیون کے گولے ،راکٹ لانچر اور کئی ہینڈ گرنیڈ برآمدکئے،کئی مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لے لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پٹن کے علاقے ضلع ہزارہ میں پولیس کاروائی کے دُوران بڑی تعداد میں آر پی جی سیون کے گولے ،راکٹ لانچر اور کئی ہینڈ گرنیڈ برآمدکئے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے ذریعے گھرگھر تلاشی شروع کر دی ہے ۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔پولیس کی بھاری نفری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

دہشتگردی منصوبہ

مزید : صفحہ آخر