5 لاکھ سے زائد مستحق افراد کو 3 ارب روپے کی گرانٹ دی، ندیم کامران
لاہور(خبر نگار خصوصی) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ صوبہ کے 5 لاکھ سے زائد مستحق افراد کو گزارہ الاؤنس ، فنی تعلیم ، صحت عامہ کی سہولیات ، تعلیمی و دینی وظائف ، رمضان و عید گرانٹ اور شادی گرانٹ کی مد میں تین ارب روپے سے زائد رقم دی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2014-15 میں رمضان المبارک کی دو بار آمد کے نتیجہ میں محکمہ نے دو مرتبہ ایک لاکھ سے زائد مستحق افراد کو رمضان و عید گرانٹ کا اجراء کیا ہے ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور مستحقین کی فلاح کے لئے حکومتی کوششوں میں معاونت کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو جدید خطو ط پر استوار کرتے ہوئے تمام ادائیگیاں سہ ماہی بنیادوں پر بذریعہ موبائل فون سروس کی گئی ہیں جس کے باعث مستحقین کو شفاف اور باوقار انداز میں جلد از جلد ان کے گھر کے قریب ترین ادائیگی کرنا ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد بیواؤں ، معذور افراد ، ضعیف العمر اور نابینا افراد کو فی کس ایک ہزار روپے ماہانہ گزارہ الاؤنس کی ادئیگیاں کی گئی ہیں ۔
ندیم کامران