پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن دوسرے روزبھی کھلے رہے
لاہور( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز دوسرے دن بھی سی این جی اسٹیشن کھلے رہے ہیں۔ لاہور میں بعض سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کا پریشر کم رہاہے، تاہم سحری اور افطاری کے اوقات میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو بند رکھا گیا ہے اس کے ساتھ سی این جی سیکٹر کو گیس بحال ہونے پر گھریلو سیکٹر میں گیس کا پریشر کم رہاہے ۔ کینٹ کے علاقے خان کالونی، نادر آباد، آرے بازار، والٹن روڈ اور غازی آباد سمیت فتح گڑھ ، ہربنس پوہ ، مغل پورہ ، کوٹلی پیر عبدالرحمن، کوٹ خواجہ سعید جیسے درجنوں علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے پر صارفین سراپا احتجاج بنے رہے ہیں۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن محمود ضیاء کا کہنا ہے کہ جی آئی ڈی سی ٹیکس جمع کروانے پر صارفین کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس بحال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گھریلو سیکٹر میں جہاں کم پریشر کی شکایت ہے وہاں ٹیموں کو فوری روانہ کر کے شکایت کو دور کیا جا رہا ہے تاہم ڈیمانڈ کے مقابلہ میں سپلائی میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہے۔
سی این جی