پوزیشن ہولڈر طلبہ ایک ماہ کا یورپی دورہ مکمل کر کے آج وطن واپس پہنچیں گے

پوزیشن ہولڈر طلبہ ایک ماہ کا یورپی دورہ مکمل کر کے آج وطن واپس پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب فلیگ شپ پروگرام کے تحت پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ کا 38 رکنی وفد ایک ماہ کا یورپی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہا ہے۔وطن واپسی سے قبل جرمنی میں فرینکفرٹ کمیونٹی کی طرف سے پوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا۔استقبالیہ کا اہتمام ایم پی اے رانا لیاقت نے کیا۔ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان‘ خیبرپختونخوا‘ آزادجموں و کشمیر‘ گلگت بلتستان اور وفاقی بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے وفد نے سویڈن‘ جرمنی اور برطانیہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی برلن‘ ہائیڈل برگ یونیورسٹی‘ آکسفورڈ یونیورسٹی‘ کیمبرج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرے سمیت دنیا بھر کی 25بہترین یونیورسٹیوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے جدیدترین ٹیکنالوجی سے مزین لیبارٹریوں‘ لائبریریوں اور مختلف شعبہ جات کے دورے کئے۔ طلبہ کو دورے کے دوران سائنسدانوں‘ فیکلٹی ممبران‘ سینئر اساتذہ اور طالب علموں سے تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ دورہ مکمل کرنے پر طلبا نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے طالب علموں کے لئے شہبازشریف کسی مسیحا سے کم نہیں۔ شہبازشریف کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لئے اعلیٰ یورپی یونیورسٹیوں کے دورے کا اہتمام کرنا ان کی صلاحیتوں کے اعتراف کا بہترین نمونہ ہے۔ پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ نے برطانیہ‘ سویڈن اور جرمنی میں اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں اور قابل دید مقامات کا دورہ بھی کیا۔ پاکستانی وفد نے برطانوی‘ سویڈش اور سکاٹش پارلیمنٹ کے دورے بھی کئے۔

مزید :

صفحہ آخر -