پیپلز پارٹی ملک بھر میں ختم ہوگئی، سندھ میں ڈنڈے کے زور پر قائم ہے،پیر پگاڑا

پیپلز پارٹی ملک بھر میں ختم ہوگئی، سندھ میں ڈنڈے کے زور پر قائم ہے،پیر پگاڑا

کراچی(آئی این پی) پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ رینجرز کرپشن کے معاملات بھی دیکھ رہی ہے، کرپشن اور جرائم آپس میں بہن بھائی ہیں دونوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ کراچی میں اپنی طرف سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اور کراچی کی عوام رینجرز سے مطمئن ہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کا ملک سے تو خاتمہ ہوگیا مگر سندھ میں ڈنڈے کے زور پر قائم ہے، میاں نواز شریف کی توجہ صرف پنجاب اور اسلام آباد کی طرف ہے۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ رینجرز کو سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں امن کے لئے لایا گیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ رینجرز چلی گئی تو کراچی میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہے گا، نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آرٹیکل245لگاکر کراچی میں آپریشن کیا جائے

مزید : صفحہ آخر