شام، داعش کے زیر زقبضہ علاقے میں سرکاری فوج کی کارروائی،28ہلاک

شام، داعش کے زیر زقبضہ علاقے میں سرکاری فوج کی کارروائی،28ہلاک

بیروت(آئی این پی )شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے میں سرکاری فوج کی فضائی کارروائی کے دوران 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی برطانوی این جی او کے ڈائریکٹر رامی عبدیل رحمٰن کا کہنا ہے کہ صوبہ حلب کے علاقے الباب میں سرکاری فوج کی جانب سے باربل بم گرائے گئے ۔ڈائریکٹر کے مطابق یہاں گرائے جانے والے بم ’کنٹینر بم‘ سرکاری فوج کی جانب سے گذشتہ استعمال کئے جانے والے ’باربل بموں‘ سے تین گنا زیادہ طاقت وار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 19 شہری ہے جن میں 3 بچے اور 3 خواتین بھی شامل تھے۔این جی او کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ 9 افراد کی لاشیں بری طرح جل گئی ہیں جس کے باعث ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔مقامی رابطہ کمیٹیوں کے کارکن کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں ایک معروف مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی برادری کی جانب سے انتہائی خطرناک ’باربل بم‘ شہری علاقوں میں استعمال کرنے پر شام کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر