فطرانہ ادا کرنا سب مسلمانوں پر واجب ہے،مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبد اللّٰہ آل الشیخ

فطرانہ ادا کرنا سب مسلمانوں پر واجب ہے،مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبد ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ نے یاد د لایا ہے کہ فطرانہ ادا کرنا سب مسلمانوں پر واجب ہے جو نماز عید سے پہلے غریبوں کو دینا ضروری ہے ۔رسول اللہ ﷺ نے ماہ رمضان کے اختتام پر مسلمانوں کے لئے فطرانہ ادا کرناضروری قرار دیا ہے تا کہ مالی طور پر پسماندہ مسلمان بھی عید کی خوشیوں میں سے لطف اندوز ہو سکیں۔سعودی دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں خطبہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کا آخری عشرہ بہت قیمتی ہے ۔مسلمان اپنے رب سے توبہ و استغفارکر کے اور آ ئندہ زندگی میں گناہوں سے بچنے کاعزم کرنے اپنے پہلے گناہ بخشوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کے روزے کا اصل مقصد اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب روزہ دار لغو باتو ں سے پرہیز کرے اورگناہوں‘ شراب ‘ دوسروں کو ڈرانے دھمکانے اور دیگر برائیوں سے اجتناب کرے۔

مزید : صفحہ آخر