حکومت جانے کا امکان نہیں ، قادری اور عمران کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ، مشرف

حکومت جانے کا امکان نہیں ، قادری اور عمران کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ، مشرف

کراچی(این این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں جب وہ میرے پاس آئیں گے تو ان سے کوئی بات ہوگی جبکہ میرے دروازے عمران خان کے لئے بھی کھلے ہوئے ہیں وہ جب بھی میرے پاس آئیں گے میں انھیں خوش آمدید کہوں گا۔ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں ، یہ الگ بات ہے کہ حکمران کوئی بڑی غلطی کر بیٹھیں البتہ نیب اور رینجرز کی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں خوفزدہ ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ کسی طرح سے ان کارروائیوں کو رکوایا جائے ، گوادر پورٹ اسی حکومت کے دوران کام شروع کر دے گی، گوادر پو رٹ کی وجہ سے ہی کراچی میں امن کا قیام بہت ضروری ہے ، آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی ۔

مزید : صفحہ آخر