اسلام نے خواتین کو برابر کی ذمہ داریاں اور حقوق دئیے،طاہر القادری
لاہور(خبر نگار خصوصی) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں معتکف خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام نے خواتین کو برابر کی ذمہ داریاں اور برابر کے حقوق دئیے،جب تک سانس چل رہی ہے ،عدل کے نظام کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا ،طاقت ور کمزوروں کا استحصال کر کے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں۔قانون کمزوروں کو انصاف دلوانے کے معاملے میں اندھا کیوں ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان فورسز علاقائی اختلافات کو پس پشت ڈال کر دہشت گردی کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھے ہوں اور دہشت گردی کی ہرشکل کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ایک نسل نے دہشت گردی کے منحوس سائے میں پرورش پائی ،آئندہ نسل کو دہشت گردی کی لعنت اور داعش اور القاعدہ کے فتنے سے محفوظ رکھنا ہر ایک کی قومی و ملی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن ،ناقص کارکردگی اور مجرمانہ رویے کے باعث دہشت گردی کی فنڈنگ بند ہو سکی اور نہ انکے سہولت کار انجام کو پہنچ سکے ۔
قادری