ہالی وڈ فلم’’ مشن امپوسبل روج نیشن ‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ہالی وڈ فلم’’ مشن امپوسبل روج نیشن ‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

نیویارک( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ ایکشن تھرل فلم مشن امپوسبل روج نیشن کے ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچادی، فلم میں مشہور اداکار ٹام کروز ایکشن میں نظر آئیں گے، جو 31 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے، ایکشن اسپائی فلم مشن امپوزشبل روج نیشن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم میں ٹام کروز ناممکن مشن کو پورا کرتے دکھائی دیں گے،فلم کی کہانی اعلیٰ تربیت یافتہ بین الاقوامی تنظیم سے مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ جو آئی ایم ایف کو تباہ کرنے کا بناتی ہے،ایکشن سے بھرپور فلم مشن امپوسبل اکتیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر