مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سب سے بڑا بحران بن چکے ہیں،عوامی تحریک

مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سب سے بڑا بحران بن چکے ہیں،عوامی تحریک

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ہمارے ملک کا سب سے بڑا بحران بن چکے ہیں۔حکمرانوں نے رمضان المبارک میں سحری و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ کیا جو صرف دعویٰ ہی ثابت ہوا اور اس مبارک مہینے میں بجلی بحران میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔حکومتی رمضان بازار اور اتوار بازار غریب عوام کیلئے خوار بازار ثابت ہو رہے ہیں۔اتوار بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے گرانی میں ہوشرباء اضافہ عوام کی پریشانیوں بڑھاتا جا رہا ہے۔متوسط اور غریب طبقہ کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔مہنگائی پر قابو پانے کیلئے قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے سرکاری سطح پر کوئی نظام نہیں ہے حکومتی وزرا خود ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی میں ملوث ہیں ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے پاس کچھ نہیں۔دونوں رہنما شہر اعتکاف میں فیاض وڑائچ کی قیادت میں آئے جنوبی پنجاب کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

مزید : صفحہ آخر