کے الیکٹرک والو ،لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاؤ یا اپنے دفتر اٹھاؤ، الطاف حسین
کراچی(خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت 37 سال سے غریبوں کی مدد کرتی آ رہی ہے۔ متحدہ بھتہ خور نہیں حق پرست جماعت ہے اور حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک والو ،لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاؤ یا اپنے دفتر اٹھاؤ، کراچی الیکٹرک والوں نے شہریوں کو تنگ کر رکھا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرے کا جلد اعلان کرے۔
الطاف حسین