ایک بارش نے پول کھول دیا،حکومت میٹرو کشتی سروس شروع کرے،محمود الرشید

ایک بارش نے پول کھول دیا،حکومت میٹرو کشتی سروس شروع کرے،محمود الرشید

لاہور (جنرل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانیوالوں کی آج خاموشی بہت بڑ اسوالیہ نشان ہے ‘حکمران اس وقت سے ڈریں جب عوام حکمرانوں کے محلات کا گھیراؤ کر کے انکو اقتدار چھوڑ نے پر مجبور کر دیں گے ، ایک ہی با رش نے حکمرانو ں کا پو ل کھل دیا ہے اور اب انہیں چاہیے کہ میٹر وکشتی سروس بھی شروع کر دیں حکمران فو ٹو سیشن اور جھو ٹ بو ل کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرپنجا ب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ ہر طبقہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے۔ قوم کو کم بجلی استعمال کر نے کا مشورہ دیکر اصل میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر