شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ کیلئے افطار ڈنر میں ساڑھے9کروڑ جمع

شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ کیلئے افطار ڈنر میں ساڑھے9کروڑ جمع

لاہور(پ ر) شوکت خانم کینسر ہسپتال کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں ریکارڈ ساڑھے نو کروڑ روپے اکٹھا ہوگیا۔افطار ڈنر میں عمران خان کے ساتھ ریحام خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سے20برس قبل میں نے کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تو لوگ کہتے تھے کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔ آج ہزاروں کینسر کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور یہ سب کچھ عوام کی مدد سے ہی ممکن ہوا جبکہ یہ عوام کی محبت اور اعتماد ہے کہ چند گھنٹوں میں ساڑھے نو کروڑ روپے اکٹھے ہوگئے ہیں۔تقریب کی میز بانی کے فرائض عائشہ ثناء نے انجام دئیے۔ اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال میں گزشتہ سال ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہسپتال اپنے قیام سے اب تک 20برسوں میں کینسر کے علاج کیلئے 19 ارب روپے خرچ کر چکا ہے اور رواں برس پشاور میں کینسر ہسپتال بھی فنکشنل ہوجائے گا۔افطار ڈنر میں ہسپتال کے ڈونرز، تاجروں اور صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شوکت خانم ہسپتال کو دل کھول کر عطیات دئیے۔

فنڈریزنگ

مزید : صفحہ آخر