گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں گھپلے کرنیوالوں کیخلاف مہم تیز

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں گھپلے کرنیوالوں کیخلاف مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گرانفروشوں ‘ ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف مہم کو تیزتر کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں 1525 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 9617 دکانوں اور مارکیٹوں پر چھاپے مارے۔ 1640 دکانداروں اور تاجروں کو گرانفروشی‘ ذخیرہ اندوزی اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا۔ 233مقدمات درج کر کے 278دکانداروں اور تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 16لاکھ 42ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ صوبہ بھر میں ضلع رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 2لاکھ 10ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ جھنگ ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 3200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع لاہور میں 1235مقامات پر چھاپے‘ 77 ایف آئی آر درج‘ 144 گرفتار‘ 1لاکھ 27ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے لئے صوبہ بھر میں 2065 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ناپ تول میں کمی بیشی کرنے والے 223تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں 52روپے کے امدادی نرخ پر 579646کلو گرام چینی‘ 230روپے کے امدادی نرخ پر 152758 کلوگرام چکن فروخت کیا گیا۔رمضان بازاروں میں 310روپے کے امدادی نرخ پر 10کلو آٹا کے 89735 بیگ فروخت کئے اوپن مارکیٹ میں 330روپے کے امدادی نرخ پر 8137 دس کلو آٹا تھیلے اور 660روپے کے امدادی نرئ پر 107560بیس کلو آٹا تھیلے فروخت کئے ۔ صوبہ بھر کے 1813 مدنی دسترخوان میں حکومت اور مخیرافراد کے اشتراک سے 160144 شہریوں نے روزہ افطار کیا۔ رمضان بازاروں میں 77روپے درجن کے امدادی نرخ پر انڈے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -