جلد ہی مشینوں کی ترقی کی رفتار انسانوں سے بھی تیز ہوجائے گی،برطانوی سائنسدان

جلد ہی مشینوں کی ترقی کی رفتار انسانوں سے بھی تیز ہوجائے گی،برطانوی سائنسدان
 جلد ہی مشینوں کی ترقی کی رفتار انسانوں سے بھی تیز ہوجائے گی،برطانوی سائنسدان

  

لندن (نیوز ڈیسک) معروف برطانوی سائنسدان’مارٹن ریس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (artificial intelligence) پر حد سے زیادہ بھروسہ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں تبدیلیوں کے بعد مستقبل میں جلد ہی انسان ماضی کا قصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انہیں ڈرلگتا ہے جلد ہی مشینوں کی ترقی کی رفتار انسانوں سے بھی تیز ہوجائے گی اور روبوٹس کے ہاتھوں انسانوں کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنانشل ٹائمز میں اپنے مضمون میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ابھی ہمارے لئے یہ تصور کرنا ممکن نہ ہو اور ہوسکتا ہے کہ اس عمل میں ایک لمبا عرصہ یا کئی سو سال لگ جائیں لیکن جس طرف ٹیکنالوجی جارہی ہے اس کا نتیجہ یقیناً یہی نکلے گا۔ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ایک دن مشینوں کی صلاحیتیں انسانوں سے زیادہ بڑھ جائیں گی جس کا منطقی نتیجہ یہی نکلے گا کہ وہ انسانوں کا شکار کریں اور بالآخر اپنی دنیا بسالیں۔ ممکن ہے مشینیں اس کائنات کو ہمارے قدرتی ذہنوں سے بہتر سمجھنے کے قابل ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پروفیسر مارٹن سے ملتے جلتے خدشمات کئی سائنس فکشن فلموں میں بھی بیان کئے جاچکے ہیں اور ان میں بھی ایک ایسی ہی دنیا کا نقشہ بھیجا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر