باٹا پور ‘نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی نعش برآمد

باٹا پور ‘نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی نعش برآمد

لاہور(کرائم سیل)باٹا پور کے علاقہ میں دو روز قبل نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 17سالہ نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی ،پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس اور متوفی کے اہل خانہ کے مطابق دو روز قبل 17سالہ ذوہیب گھر سے نہر پر نہانے کے لیے گیا لیکن واپس نہ آیا بعد ازاں نہر میں بھی اس کی تلاش کی گئی لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا ۔گزشتہ روز ذوہیب کی نعش خود ہی پانی پر ابھر آئی ۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں باٹا پور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی