ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹریفک حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور(کرائم سیل)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی ٹکڑ سے66سا لہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواب ٹاؤن کے علاقہ میں 66سالہ شخص سڑک پار کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو پوسٹ ما رٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب سندر کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوارمحمد بادل پر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی