ٹاؤن شپ کے علاقہ میں چند روز قبل حادثے میں زخمی ہونیوالا 41سالہ شخص دم توڑ گیا

ٹاؤن شپ کے علاقہ میں چند روز قبل حادثے میں زخمی ہونیوالا 41سالہ شخص دم توڑ گیا

لاہو ر(کرائم سیل )ٹاؤن شپ کے علاقہ میں چند روز قبل حادثے میں زخمی ہو نے والا 41سالہ شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا متوفی کے اہل خانہ ،رشتہ داروں اور پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقہ اسلم چوک میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے 30جون کو محمد خنیف بری طرح زخمی ہو گیا تھا جسے جناح ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی گزشتہ روز وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی