مریدکے: گدھاکی کھال اتارتے رنگے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

مریدکے: گدھاکی کھال اتارتے رنگے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

مریدکے(نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس نے گدھا کا ٹ کر اس کی کھال اتارنے والے دو بچوں کو حراست میں لے لیا۔ کمسن چور مبینہ طور پر گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتار کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے آٹھ سالہ بچے کے والدین کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ذیشان اور خادم نامی14اور دس سالہ بچے مبینہ طور پر چوری شدہ گدھے کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے بعد نہر کنارے اس کی کھال اتار رہے تھے کہ تھانہ صدر مریدکے پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دس سالہ ذیشان کے والدین کو طلب کرکے انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا تاہم 14سالہ خادم تاحال پولیس حراست میں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچے گدھوں کی کھال اتار کر فروخت کرتے تھے جبکہ گوشت کو نہر میں بہا دیا جاتا تھا۔

مزید : علاقائی