ٹھوکر نیاز بیگ ‘زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 5مزدور شدید زخمی

ٹھوکر نیاز بیگ ‘زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 5مزدور شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل)ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 5مزدور شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ قطربند روڈ پر زیر تعمیر مکان کی دیوار گر گئی جس کی زد میںآ کر 5مزدور شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی