بچیکی:ڈاکو باپ بیٹے سے موٹر سائیکل اورنقدی چھین کر فرار

بچیکی:ڈاکو باپ بیٹے سے موٹر سائیکل اورنقدی چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بچیکی(نامہ نگار) مقامی دوکاندار ظفر مغل گزشتہ شب دوکان بند کر کے اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں چک نمبر643گ ب جا رہا تھا کہ راستے میں پل سیم نالہ تھانہ لنڈیانوالہ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں موٹر سائیکل سے ٹکر ماری جس سے وہ نیچے گر گئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے نقدی اور موٹر سائیکل کل مالیت۔ /150,000روپے چھین لیئے اور فرار ہو گئے۔جبکہ ڈاکو اپنے زیر استعمال بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل موقع پر ہی چھوڑ گئے جسے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے قبضہ میں لے لیا ہے۔خدشہ ہے کہ یہ موٹر سائیکل بھی چھینی گئی تھی۔پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -