ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی پولیس افسران کی سرزنش ،شوکاز نوٹس

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی پولیس افسران کی سرزنش ،شوکاز نوٹس

لاہور(کر ائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص سپر ویژن پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال کو ناراضگی کامراسلہ ،ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن شبیر احمدکے خلاف شو کاز کے لئے آئی صاحب کو مراسلہ ،جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او گلشن اقبال محمد ادریس کو شوکاز اور2سال کی سروس ضبطگی،موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن عبداللہ جان کو آخری وارننگ،جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او سمن آباد احمدرضا کو شوکاز،اشتہاری نہ پکڑنے پر ایس ایچ او نواں کوٹ محمدشریف کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت اور موٹر سائیکل چوری پر ایس ایچ او شیراکوٹ حسن رضا کی سخت سرزنش کی سزائیں سنائیں گئیں۔اسی طرح انہوں نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی جائزہ میٹنگ کے دوران سابق ایس ایچ او اچھرہ کو شو کاز اور ڈی ایس پی اچھرہ زاہد محمودکی سرزنش،جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او شادمان قاسم عباس کو آخری وارننگ ،ایس ایچ او نصیر آباد محمد اشفاق کو آخری وارننگ،موٹر سائیکل چوری پر ایس ایچ او گلبرک ذوالفقار علی اور ڈی ایس پی گلبرک ناصر محمود باجوہ کی سرزنش،سابق ایس ایچ او غالب مارکیٹ اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو شو کاز دے کر اردل روم میں پیش کرنے کاحکم،ایس ایچ او فیصل ٹاؤن وسیم اختر کو تخفیفِ جرم پر شوکاز،موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن رضوان نواز اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن عزیر کو وارننگ،جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او لیاقت آباد اظہر ثاقب کو 2شوکازاورآخری وارننگ۔ تخفیفِ جر م اور مس کنڈکٹ پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت عامر سہیل کیفی کو شوکاز،تنزلی اور معطلی کی سزائیں ،ایس ایچ او نشترکالونی احسان اللہ کوکارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اے ایس پی گارڈن ٹاؤن شازیہ سرور اور ڈی ایس پی گلبرک ناصر محمود باجوہ کو کارکردگی بہتر نہ کرنے پر اگلی میٹنگ میں سرنڈر کرنے کی سزائیں دیں جائیں گی۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سن لیں کہ کارکردگی بہتر نہ کرنے پر اگلی میٹنگ میں کھڑے کر کے سزائیں دوں گااور آئی جی صاحب کو ان کے خلاف لکھ کر بھیجوں گایہ آپ لوگوں کے پاس آخری موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر کریں۔

مزید : علاقائی